تازہ ترینشوبز

’زندگی پانی دا بلبلہ‘ کے گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ انتقال کر گئے

’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گیت سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

یعقوب عاطف بلبلہ طویل عرصے سے علیل تھے، اُنہیں دو برس قبل فالج ہوا تھا جبکہ گزشتہ دو ماہ کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے سبب وہ زیرِ علاج تھے۔تا ہم اب وہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔گلوکاریعقوب عاطف بلبلہ کی نماز جنازہ و تدفین گڑھی شاہو کے قبرستان میں کی گئی ہے۔
یعقوب عاطف بلبلہ نے 70 کی دہائی میں پہلی بار ’’زندگی پانی دا بلبلہ‘‘ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی، وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔
ایک پرانے انٹرویو میں عاطف بلبلہ کا کہنا تھا کہ ان کا گزر بسر کرانے والی اللّٰہ تعالی کی ذات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: