تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ریحام خان کے ساتھ سیلفی رشتوں کی ایلفی

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے میرے خیال میں رشتہ کروانے کا کام ہر ذمہ دار آنٹی کو کرنا چاہیے۔ لڑکےلڑکیاں ان کے ساتھ سیلفی کی فرمائش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سسرال والوں کو دکھا کر رشتہ پکا کروا سکیں۔

ایک انٹرویو میں ریحام خان نے کہا ’اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیلفی لینی ہے اور جب میں ان سے پوچھتی ہوں کہ سیلفی سے کیا کرو گے؟ تو وہ کہتے ہیں جی میرے سسر نہیں مان رہے، ساس نہیں مان رہیں، آپ کے ساتھ سیلفی آئے گی تو میرے رشتے کے لیے ہاں ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا وہ رشتے پکے بھی ہو جاتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی خواہش رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: