کالم

روشن مستقبل کی جانب سود مند پالیسی!!

(منور صدیقی، لاہور)

مکرمی !ایک اخباری اطلاع کے مطابق حکومت پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کی فنی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت محکمہ صنعت وتجارت اورٹیوٹا پنجاب کے زیراہتمام موسم گرما کی چھٹیو ں میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کو فنی تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے تین ماہ دورانیہ کے مختلف کورسز کرائے جائیں گے جن کیلئے طلباء وطالبات سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ جن کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے ان میں گھریلو الیکٹریشن، پلمبر،ہیٹنگ وینٹی لیشن ایئر کنڈیشننگ اور ریفریجریشن، ٹیلرنگ، کمپیوٹر ایپلیکیشنز، کوکنگ، بیوٹیشن، سیفٹی انسپکٹر،
باغبانی، کچن گارڈننگ، کشیدہ کاری، آف سیٹ پرنٹنگ، ہوم اپلائنسز اور سی این سی مشین آپریٹر کے کورس شامل ہیں۔حکومت پنجاب کا یہ اقدام لائق تحسین وآفرین ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیوٹا کے زیراہتمام مفت کرائے جانے والے مختصر دورانیہ کے ان کورسز سے نہ صرف طلباء وطالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار کے حصول میں آسانیاں میسر آئیں گی بلکہ ملک میں روزافزوں بے روزگاری سے نبردآزماء ہونے کیلئے یہ ایک انقلابی اقدام ہوگا ۔ ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل طلبا کے روشن مستقبل کی جانب ایک سود مند پالیسی ثابت ہوسکتی ہے اگرنیک نیتی اورشفافیت کے ساتھ اس پرعمل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex