روس یوکرین سےسمجھوتےکیلئے تیار،فرانس کی تجاویز پرغورکاوعدہ

فرانسیسی صدرعمانویل میکغوں کے ساتھ بات چیت کے بعد روسی صدر پوٹن نے کہاہے کہ وہ یوکرین معاملے پر سمجھوتے کیلئے تیار ہیں اور فرانسیسی صدر کی تجاویز پر غور کریں گے.
انہوں نے شٹل ڈپلومیسی کے تحت ماسکو میں روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیف میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے ۔ فرانسیسی صدر نے کہاکہ انہیں دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ اور بات چیت کا امکان نظر آ ر ہا ہے ۔انہوں نے یہ بات زیلنسکی سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی
انہوں نے کہا ہم تناؤ کے اس لمحے کا اندازہ نہیں لگا سکتے جس سے ہم گزر رہے ہیں، ہم اس بحران کو چند گھنٹوں کی بات چیت میں حل نہیں کر سکتے ، اس پر کئی دن، ہفتے اور مہینے لگ سکتے ہیں.
انہوں نے کہایوکرہن کے بحران کیلئے مغرب ہی ذمہ دار ہے ۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس اور مغرب کے درمیان اب تک کے بدترین بحران کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے ۔