پاکستانتازہ ترین

روس سے خام تیل کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

روسی مال بردار جہاز45ہزار میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندگارہ پہنچا،50ہزار میٹرک ٹن آئندہ ہفتے آئیگا پاکستان روس سے اپنی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کا 20 فیصد تک درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے : رپورٹ

کراچی (بیورورپورٹ )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روس سے رعایتی نرخوں پر درآمد خام تیل کا پہلا کارگو جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔پینتالیس ہزار میٹرک ٹن رعایتی خام تیل لے کر پہلا روسی مال بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔پاکستان ریفائنری اس خام تیل کو وصول کرے گی پچاس ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی ایک اور کھیپ آئندہ ہفتے کراچی آئے گی۔اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے اپنی قوم سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ روس سے رعایتی قمیت پر خریدی گئی پہلی خام تیل کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے اور اسے کل بحری جہاز سے اتارنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن تاریخ میں ایک تاریخی تبدیلی کے دن کے طور پر یاد کیا جائے گا، ہم نے خوشحالی، معاشی ترقی، توانائی سلامتی اور کم لاگت ایندھن کی فراہمی کی طرف آج پہلا اور انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر روسی کروڈ کو ریفائنری میں ٹیسٹ بنیاد پر لایا گیا ہے، پاکستان روس سے اپنی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب کا 20 فیصد تک درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، روسی تیل کے پاکستانی آنے سے مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات 20 فیصد تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex