پاکستانتازہ ترین

روس سے ایل پی جی کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

خام تیل کے بعد روس سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی کھیپ طورخم کے راستے پاکستان پہنچ گئی۔

طورخم بارڈر ذرائع کے مطابق ایل پی جی کارگو 10 ٹینکرز پر مشتمل ہے۔ ایل پی جی ٹینکرز روس سے خریدے گئے ایک لاکھ 10 ہزار ٹن ایل پی جی کا حصہ ہے۔

روس سے ایل پی جی پہلے ریل کے ذریعے ازبکستان پہنچائی گئی، ازبکستان سے ایل پی جی ٹینکرز کے ذریعے افغانستان کے راستے پاکستان پہنچائی گئی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex