پاکستان
رواں مالی سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا: رپورٹ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )رواں مالی سال کے معاشی اہداف کی رپورٹ پیش کردی گئی۔رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کی منظوری کے لیے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔دستاویز کے مطابق رواں سال کوئی بھی معاشی ہدف پورا نہ ہوسکا، شرح نمو 5 فیصد کی بجائے صفراعشاریہ 8 فیصد رہی جب کہ سیلاب اور ڈالرکے بڑھتے ایکسچینج ریٹ نے جی ڈی پی کونقصان پہنچایا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرعی شعبے کی شرح نمو کا ہدف 3.9 فیصد تھا، صرف سیلاب سے زراعت کو 297 ارب، کپاس کی فصل کو 205 ارب اور کھجور کو 7 ارب کا نقصان ہوا جب کہ چاول کی فصل کو سیلاب سے 50 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔