تازہ ترینشوبز

رعاطف اسلم کی مسجد میں خوبصورت اور سریلی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کی فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں خوبصورت اور سریلی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک شخص کی سُریلی آواز میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہپا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ہیں۔

عاطف اسلم کی اذان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور ان کی مسحور کُن آواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ان کی اذان دینے کو ویڈیو بہت سے سامعین کے دلوں کو چھو گئی اور انہیں روحانی اظہار کے میدان میں ایک نئی عزت ملنے کا سلسہ شروع ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d