ذیابیطس ایک عالمی مسئلہ ہے دنیا بھر میں تقریباً9.3فیصد لوگ اس کا شکار ہیں اور ماہرین کے مطابق یہ شرح 2045ء میں 10.9فیصد تک بڑھ جائے گی۔2019ء کے سروے کے مطابق پاکستان میں 19.8فیصد لوگ ذیابیطس کے مریض تھے جب کہ شرح 2022ء میں 26.7فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ذیابیطس کے مریض میں لبلے کی رطوبت انسولین کی کمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انسولین کی کمی کی وجہ سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جانے سے اہم جسمانی اعضاء کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ذیابیطس کے علاج کے لئے بہت ساری ادویات استعمال کی جاتی ہیں جن کا طویل عرصے تک استعمال دل کے بند ہونے‘ جگر کے مسائل‘ جسم میں سوزش‘ ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کا باعث بنتا ہے۔اس لئے کچھ ایسے قدرتی اجزاء کے استعمال کی ضرورت ہے جو کہ ذیابیطس کو بھی کنٹرول کریں اور ان کا جسم پر کوئی نقصان بھی نہ ہو۔عربی حُمْص ان میں سے ایک ہے جو کہ درج ذیل نباتاتی اجزاء سے مل کر بنتی ہے۔مثلاً ابلے ہوئے سفید چنے‘زیتون کا تیل‘ لہسن اور لیموں کا رس‘ نمک ‘ کالی مرچ‘ خشک دھنیا‘ پانی اور سرخ مرچ وغیرہ۔غذائی حقائق کے اعتبار سے 100گرام خمص میں تقریباً 166 حرارے ہوتے ہیں۔چکنائی 2.6گرام‘ پروٹین 7.9گرام‘ ہائیڈروجن 14گرام‘ فائبر 6.0گرام جبکہ دیگر اجزا میں میگنیز‘ فاسفورس‘ آئرن‘ زنگ‘ تھایامین اور وٹا من B6بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے۔طبی فوائد‘ کے اعتبار سے حمص فائبر سے بھر پور غذا ہے جو نظام انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے یہ نہ صرف خون میں شوگر لیول کنٹرول کرتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر کنٹرول کرنے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے یہ نباتاتی پروٹین سے بھرپور ایک غذا ہے۔جو کہ جسم میں سوزش کم کرتی ہے اس لئے اگر شوگر کے مریض کھانے میں سات سے آٹھ کھانے کے چمچ پر مشتمل ایک پیالی آدھی چپاتی کے ہمراہ کھائںی تو ان کے جسم پر خاطر خواہ مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔تاہم شوگر کے مریضوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر پر گلوکومیٹر رکھیں اور وقتاً فوقتاً اپنی شوگر چیک کرتے رہیں لیکن شوگر چیک کرنے کا بہتر وقت نہار پیٹ یا کھانے سے دو گھنٹے بعد کا ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
واپڈا ملازمین کو بھی ہوش آگئی
4 دن ago
شجر کاری ہماری بقا کا مسئلہ!
1 ہفتہ ago
بجلی میں فی یونٹ 5 روپے اضافہ ناقابل برداشت!
4 ہفتے ago
Check Also
Close
-
بجلی میں فی یونٹ 5 روپے اضافہ ناقابل برداشت!4 ہفتے ago