پاکستانجرم کہانی

دو ملزموں کا اقرارپولیس جبر کا نتیجہ، 12سالہ ”مقتول،، بچہ گھر پہنچ گیا

علی پور چٹھہ: پولیس تفتیش میں مجرموں کا اقرار جرم شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا اور قتل قرار دیا گیا نواحی موضع پنڈوری خورد کا 12 سالہ لڑکا 37 روز بعد مل گیا۔ ایدھی سینٹر والوں نے گجرات ہوٹل سے تھانہ علی پور چٹھہ پہنچا دیا۔ ملزموں نے پولیس کے تشدد کے خوف سے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کیا تھا۔ کمسن ملزموں نے بتایا کہ وہ پولیس تشدد کے خوف سے تمام الزامات اپنے سر لیتے رہے اور خود کو مجرم بتاتے رہے۔ پولیس نے بچے کے بیان کی روشنی میں تفتیش کا رخ تبدیل کر دیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ نے بتایا کہ ہم دوبارہ تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ واقعہ کس طرح رونما ہوا
تفصیلات کے مطابق نواحی موضع پنڈوری خورد کے 12 سالہ احتشام ندیم کے لاپتا ہونے پر تھانہ علی پور چٹھہ میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شبہ پر اسی گاؤں کے 17 سالہ عبدالرحمان اور 16 سالہ وسیم کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزموں نے دوران تفتیش احتشام کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا عتراف کر لیا تھا۔ ملزموں نے بتایا کہ لاش نزدیکی نہر لوئر چناب میں پھینک دی تھی۔
ملزموں کی نشاندہی پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے مسلسل دو ہفتے ہیڈ ساگر تک نہر کو کھنگال کر رکھ دیا لیکن کچھ بھی نہ مل سکا.ایدھی سینٹر والوں کو گجرات کے ہوٹل پر مذکورہ بچہ ملا، اس کا نام اور پتا پوچھ کر انہوں نے بچے کو تھانہ علی پور چٹھہ پہنچایا۔ والدین اپنا بچہ ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔ بچے نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ کسی نے میرے ساتھ زیادتی کی اور نہ ہی میں اغوا ہوا تھا، میں اپنی مرضی سے گجرات چلا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: