دلچسپ و حیرت انگیز

دولہے نے شادی کی تقریب میں دلہن کو تھپڑ دے مارا

شادی کی تقریب میں رسومات کے دوران دولہے نے اچانک ہی دلہن کو تھپڑ دے مارا جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ ششدر رہ گئے لیکن تھوڑی ہی دیر میں وجہ جان کر تقریب میں قہقہے بلند ہونے لگے۔
اپنی نئی زندگی کا خوشگوار آغاز کرنے کیلئے جوڑا اسٹیج پر کھڑا تھا تو دلہن کے چہرے پر دولہے کو مکھی نظر آئی اور اس نے اسی لمحے دلہن کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔


تھپڑ پڑنے کے بعد وہ مکھی وہاں سے اُڑی تو دولہے کو بھی فوراً ہی اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس پر اس نے معذرت کی۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، تاہم ویڈیو کے حوالےسے یہ نہیں بتایا گیا کہ اپنی طرز کا یہ منفرد واقعہ کہاں پیش آیا ہے۔
ویڈیو میں اس واقعے کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں اور دلہن کو قہقہے بلند کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: