تازہ ترینشوبز

دلیپ کمار کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ، جنازے میں 20 لوگوں کو شرکت کی اجازت

یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے جنازے میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث صرف 20 لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔
دلیپ کمار کی تدفین سرکاری اعزاز کیساتھ کی جائے گی جس کیلئے میت پر بھارتی جھنڈا ڈال دیا گیا ہے۔
مرحوم اداکار کی میت کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بھارت کے جھنڈے کو لپیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب مقامی انتظامیہ کے مطابق دلیپ کمار کی نماز جنازہ میں صرف 20 افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چند قریبی افراد ہی یوسف خان کی نماز جنازہ میں شریک ہو سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: