تازہ ترینجرم کہانی

دسویں جماعت کے طالب عالم کو ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا

بھارت میں دسویں جماعت کے طالب علم کو ساتھی نے پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبعلم نے خود پر لگی آگ بجھانے کے لیے مقامی لوگوں کو پکارا جس کے بعد عوام نے اس پر لگی آگ کو بجھایا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ضلع بپاتلہ میں ایک طالبعلم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دسویں کلاس کے طالبعلم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔پولیس کے مطابق 15 سالہ امرناتھ نے مرنے سے پہلے 3 مشتبہ ملزمان کے نام لیے ہیں، تینوں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو زندہ جلانے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex