پاکستانتازہ ترین

خیبرپختون خواہ کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے

خیبرپختون خواہ کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئےجس کے بعد نگران کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے ۔

گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھے کہ طبیعت خراب ہونے پر حیات آباد میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا ۔ وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے اعظم خان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔اس سے قبل وزیراعلیٰ کی کئی بار طبیعت خراب ہو چکی ہے ، لیکن گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہوئی .اعظم خان ہ نگران وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ، سات آٹھ ماہ سے نگران وزیراعلیٰ کی خدمات انجام دے رہے تھے ۔محمد اعظم خان کی نماز جنازہ چارسدہ کے علاقے پٹرانگ میں دوپہر تین بجے ادا کی جائے گی ۔

ترجمان آر ایم آئی اسپتال کے مطابق اعظم خان کل رات دل کی تکلیف پر اسپتال لائے گئے۔ ان کی طبیعت رات ہی سے تشویش ناک تھی اور وہ عارضہ قلب میں بھی مبتلا تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *