پاکستانتازہ ترین

خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کر لیں ، ضمانتیں منظور ہونے والے دیگر ملزمان میں عثمان شریف، محمد شہباز، سلیمان قادری، فیض احمد اور ارباز خان شامل ہیں۔

بنچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے مزید 6 ملزمان کی بھی عبوری ضمانتیں منظور کیں جبکہ نامزد ملزم سفیان کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،فیصلہ سنائے جانے کے وقت خدیجہ شاہ کے خاوند، والدہ بہن سمیت دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *