پاکستانتازہ ترین

حکومت کیخلاف لانگ مارچ، پیپلزپارٹی کے 27 مارچ کے شیڈول کا اعلان

حکومت مخالف احتجاج کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ لانگ مارچ 27فروری دوپہر کو مزارِ قائد کراچی سے روانہ ہوگا، پہلی رات سکھر میں قیام کرے گا، اس قافلے کی میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کریں گے۔ جہاں پر بڑا جلسہ ہوگا جس سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

28فروی کو لانگ مارچ رحیم یار خان رکے گا جبکہ حکومت مخالف مارچ یکم مارچ کو ملتان پہنچے گا، ملتان میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی میزبان ہونگے.2 مارچ کو پیپلز پارٹی کا مارچ ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی پہنچے گا جہاں پر ایک لاکھ لوگ اکٹھے کرنے کا پلان ہے۔

3 مارچ کو پیپلز پارٹی کا مارچ لاہور پہنچے گا، رات کو لاہور میں متعدد بڑے جلسے ہونگے 4 مارچ کو لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوگا اور وزیر آباد قیام کریگا۔

5 مارچ کو لانگ مارچ وزیرآباد سے گجر خان پہنچے گا جبکہ چھ مارچ کو لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex