
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماخواجہ آصف نے کہا ہے ہمارا قائد صرف نواز شریف ہے اور ہم سب اس کے ورکر ہیں۔جلد بیساکھیوں والی حکومت سے چھٹکارا مل جائےگا، 15، 20 روز میں صورت حال واضح ہو جائےگی۔ ماضی میں بھی ن لیگ کی سیاست کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ہم آج بھی ملک کی بڑی جماعت ہیں۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات کے بجائے عام انتخابات ہو جائیں گے، قائدکانعرہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو اور اس پر عمل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کی حکومتی کارکردگی عوام ہی بیان کر سکتے ہیں اور اجتماعی سوچ کبھی بھی غلط نہیں ہوتی۔یک شخص ایسا آیاہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے،کل اگر پرویز الہی ڈاکو تھا تو آج وہ دوست ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف باہر رہتا ہے اور اس کی دولت باہر ہے، اس کی تو اولاد مستقل باہر ہے، اپنے گریبان میں نہیں جھانکتا۔ اس کی انا قوم سے بڑی ہے، پاکستان کے عوام اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔