پاکستانتازہ ترین

نواز شریف حکومتی عہدیداروں کے اعصاب پر سوار ہے۔ مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ویزے کے مسئلے پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہیں کہ نواز شریف کس بُری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہیں۔


انہوں نے کہا نواز شریف سے ذہنی شکست کھانے کے بعد اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ مستقبل بھی ہے، نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی واضح شکست لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں، کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: