پاکستانتازہ ترین

حمزہ شہباز کو اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیدیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو ایف آئی اے لاہور نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے، شوکاز نوٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 30 دن کے اندر چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے آمدن کے ذرائع بتانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع آمدن نہ بتانے پر حمزہ شہباز کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جائیداد اور اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کاروائی شروع کر دی گئی ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: