پاکستانتازہ ترین

حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

حلیم عادل شیخ کی متعدد مقدمات میں گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے حکم دیا کہ حلیم عادل شیخ کو کسی بھی نئے مقدمے یا چالان میں نامزد نہ کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے کی کاپی آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ارسال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ 2 نومبر 2023ء کی پولیس رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 21 مقدمات میں نامزد ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ بتایا جائے مزید کتنے مقدمات درج کیے گئے ہیں؟

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں۔

وکیل انور منصور خان نے کہا کہ عدالت تین بار حلیم عادل شیخ کو نئے مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک چکی ہے، آئی جی سندھ اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

بعدازاں عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 2 ہفتوں میں پولیس اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex