پاکستانتازہ ترین

حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس، صندل خٹک کی ضمانت منظور

عدالت کی جانب سے معروف ٹک ٹاکر، حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ملزمہ صندل خٹک کے وکیلِ نے عدالت میں اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حریم شاہ کی جب ویڈیوز بنائی گئیں تو تب وہ ہنس رہی تھیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ان کی رضا مندی سے بنائی گئیں، صندل خٹک سے دوران تفتیش کچھ برآمد نہیں ہوا، تفتیش میں درکار بھی نہیں۔
دورانِ سماعت ِ ملزمہ کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ صندل خٹک کو کوئی نوٹس نہیں ملا تھا لیکن مقدمہ درج کر لیا گیا، حریم شاہ کی صندل خٹک کے خلاف ایف آئی اے لاہور، پشاور میں درخواست خارج ہوئی۔ صندل خٹک نے لائیو اسٹریمنگ شئیر کی، ریکارڈنگ نہیں کی، صندل خٹک کے موبائل سے کوئی ثبوت نہیں ملا، ٹک ٹاک کے قوانین کے مطابق نازیبا ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکتیں۔
وکیلِ ملزمہ کا مزید کہنا تھا کہ صندل خٹک نے موبائل دے دیا لیکن حریم شاہ کا موبائل نہیں لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex