
سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے آنجہانی اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کا حتمی فیصلہ سنا تےہوئے اداکار سورج پنچولی کو بری کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے کیس میں گرفتار بوائے فرینڈ اور اداکار سورج پنچولی کو بلآخر دس سال بعد بری کردیا گیا۔عدالت نے ثبوتوں کی کمی کے باعث آنجہانی اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں اداکار سورج پیچولی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔
یاد رہے کہ اداکار سورج پنچولی پر آنجہانی اداکارہ جیا خان کو خودکشی پر اکسانے کا الزام تھا، انہیں ممبئی پولیس نے 10 جون 2013 کو گرفتار کیا تھا۔