
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب کسی بھی طرح ان واقعات کی اجازت نہیں دیتا،اس واقعے نے ہمارا سرشرم سے جھکا دیا ہے جڑانوالہ میں پولیس نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا، اس کیس کی تحقیقات میں پولیس کی نااہلی کو بھی دیکھنا چاہیے۔
کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی اور سینیٹر وقار مہدی نے سینٹ پیڑکس چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اقلیتوں کا بھی اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے، جڑانوالہ واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے، پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چرچ پر حملے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں، پنجاب حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب کسی بھی طرح ان واقعات کی اجازت نہیں دیتا،اس واقعے نے ہمارا سرشرم سے جھکا دیا ہے، ہم دنیا بھر میں اپنا کیس لڑ رہے تھے کہ قرآن پاک کی بےحرمتی ہوئی ہے اور چند عناصر نے ہمارے مقدمے کو بھی کمزور کردیا ہے،