پاکستانتازہ ترین

جن لوگوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کئے ان کو معافی نہیں ملنی چاہیے، رانا ثنااللہ

سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جس جتھے نے 9 مئی برپا کیا ہے ان پر کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف 90 کی دہائی میں آئے قوم نے اعتماد کا اظہار کیا تھا انامک ری فام کی گئی تھی، پاکستان ایشن ٹائیگر بنے کی دوڑ میں شامل ہوگیا تھا، بیرون ممالک سے لوگ آکر دیکھتے تھے کیسے ایشن ٹائیگر ہی دوڑ میں شامل ہوا لیکن 90 کی دہائی میں میاں نواز شریف کیخلاف سازش ہوئی تو ملک کی ترقی رک گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلم لیگ ن کا بیانہ ایک ہی ہے، 2013 میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی تھی، لوگ کراچی اور لاہور کی بجائے دوبئی میں بیٹھ کر کاروبار کے ایگریمنٹ کرتے تھے، چار سالوں میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ہم نے ختم کی، پاکستان جب ٹریک پر آگیا تھا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانہ ایک ہی رہا ہے اس سے کبھی ہم پیچھے نہیں ہٹے، ہمارا بیانیہ عوام کی خدمت کرنے کا ہے، خوشحالی کی طرف بڑھتی ہوئی قوم کو دوبارہ دلدل میں دھکیلا گیا اور نواز شریف نے کرداروں کا نام لیا کیا وہ قصور وار نہیں؟ جو ملک کے ساتھ ہوا کیا ہم اس پر افسوس بھی نہ کریں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ جو بھی ہم پر ظلم کئے گئے ہم نے برداشت کئے، جن لوگوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کئے ان کو معافی نہیں ملنی چاہیے، کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر لوٹ مار نہیں ہوئی اس کا کون ذمہ دار ہے، جس جتھے نے 9 مئی برپا کیا ہے ان پر کوئی رعایت نہیں ملے گی، جن لوگوں نے یہ جرم کیا ہے ان کو حساب دینا ہو گا جب کہ جس نے دو مرتبہ اس ملک کو بہرانوں سے نکالا ہے اسی کو موقع دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d