بین الاقوامیتازہ ترین
جنوبی کوریا؛روبوٹ نے ایک شخص کو ہلاک کر دیا

جنوبی کوریا میں ایک شخص کو روبوٹ نے کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔
منگل کے روز جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ میں ایک روبوٹ کمپنی کا ملازم روبوٹ کے سینسر کا معائنہ کر رہا تھا کہ اسے روبوٹ کے بازوؤں نے جکڑ لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا جس سے اس شخص کا سر اور سینہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔
روبوٹ نے کالی مرچ کے ڈبوں کو اٹھا کر انہیں پیلیٹوں پر منتقل کرنا تھا لیکن سینسر میں خرابی کے باعث اس نے ملازم کو پکڑ کر کنویئر بیلٹ پر دھکیل دیا۔
ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ یہ شخص جنوبی گیانگ سانگ صوبے میں کالی مرچ چھانٹنے والے روبوٹ کے سینسر کی کارروائیوں کو چیک کر رہا تھا۔