پاکستانتازہ ترین

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھا لیا

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بعدازاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ گورنر ہاؤس سے عدالت عالیہ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex