پاکستانتازہ ترین

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا

پشاور (اے پی پی):جسٹس مسرت ہلالی نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے حلف لیا۔ سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے قائم مقام چیف جسٹس مسرت ہلالی کی مستقل بنیادوں پرچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا،تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعلی محمد اعظم خان،پشاور ہائیکورٹ کے ججز صاحبان، وکلا، نگران صوبائی وزرا فضل الہی، فیروز جمال شاہ، عدنان جلیل،،حامد شاہ، پیر ہارون شاہ، ارشاد قیصر،بخت نوازتھاکوٹ، ساول نذیرایڈوکیٹ،محمد علی شاہ، سلمی بیگم،مئیر پشاور حاجی زبیر علی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان سمیت انتظامی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباددی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: