
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو استعفیٰ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب دلیل ختم ہو جاتی ہے، حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پاک فوج کسی دکھاوے کی ریلیوں کی محتاج نہیں، فوج چاہتی ہے خزانہ لوٹنے، منی لانڈرنگ کرنے والے قانون کے ریڈار پر آئیں۔ فوج بھی چاہتی ہے ملک کی لوٹی دولت واپس آئے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ نے ملک کو انارکی اور خانہ جنگی سے بچایا ہے، 3 دن سے موٹر بائیک، ریڑھی، ٹیکسی والوں کے گھر چولہا نہیں جلا۔ عوام جیت گئے اور سازشی ہار گئے۔ سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کی بجائے شہباز شریف کو استعفی دینا چاہئے۔ ووٹ بیچنے والوں کو سکیورٹی مل سکتی ہے تو الیکشن کیلئے بھی مل سکتی ہے۔