شوبز

جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی، ماہرہ خان

پاکستانی فلم و ڈراما کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔
خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے سے متعلق ماہرہ خان کا بیان سامنے آگیا۔
اپنے بیان میں انھوں نے گھریلو تشدد سے متعلق بل پاس کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم اب گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے بل پاس کروائیں۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک کوئی قانون نہیں ہوگا، تب تک خواتین زیادتی کا شکار رہیں گی۔
ساتھ میں انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب احتساب ہونا بہت ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: