پاکستان

ثنا اللہ زہری اورعبدالقادر بلوچ کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

کوئٹہ۔ سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری اورسابق گورنر بلوچستان عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب میں پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے۔ بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی ہے۔
ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم بند کمروں میں فیصلے نہیں کرتے، ہم اپنے لوگوں اور ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں’۔
ثنااللہ زہری، جو مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر تھے، نے پارٹی قیادت کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس میں مدعو نہ کیے جانے پر مسلم لیگ (ن) سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی۔
واضع رہےعبدالقادر بلوچ چند ماہ قبل سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرچکے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے کوئٹہ میں اجلاس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے