تازہ ترینشوبز

تھر کی کوئل، فنکارہ مائی بھاگی کی 35 ویں برسی

تھرکی کوئل کے نام سے مشہورفنکارہ مائی بھاگی کو بچھڑے 35 برس ہوگئے، ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
ضلع تھرپارکر کے شہر ڈیپلو میں پیدا ہونے والی مائی بھاگی کا اصل نام بھاگ بھری تھا-
مائی بھاگی نے کم عرصے میں تھر کی ثقافت اور لوک گیتوں کو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی اُجاگر کیا، ان کے گیتوں کو ان لوگوں نے بھی پسند کیا جو تھری زبان سے ناواقف تھے، موسیقی کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
1981میں انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔
ریڈیو پاکستان کی طرف سے شاہ عبدالطیف بھٹائی ایوارڈ، قلندر لعل شہباز اور سچل سرمست ایوارڈ سمیت درجنوں اعزازات اور انعامات دیئے گئے۔
صحرا میں گونجتی یہ آواز 7 جولائی 1986 کوہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex