پاکستانتازہ ترین

توڑ پھوڑ کیس؛یاسمین راشد کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج

تھانہ شاد مان توڑ پھوڑ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوٹر نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان توڑ پھوڑ کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمہ میں نئی دفعات کا اندراج ہوا ہے، سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *