پاکستانتازہ ترین

توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،

توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کردی تھیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سردار صاحب، درخواست گزار اس مقدمے میں گرفتار تو نہیں؟ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ 10اگست 2023کو عدالت نے درخواست ضمانت خارج کی، مقررہ وقت میں احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا،فیصلے کے خلاف 53دن بعد درخواست دائر کی گئی،

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیس کل سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں اس نکتے کو دیکھ لیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاہمارے لئے پابندی ہے ، نوازشریف کیلئے 9سال بعد بھی پابندی نہیں،پراسیکیوٹر نیب مطفر عباسی نے کہاکہ اس کیس کو بدھ کے دن سماعت کیلئے رکھ لیں، عدالت نے کیس کی سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex