پاکستانتازہ ترین

بینک چار روز کے لیے بند

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چار دن کیلئے بینک بند کرنے کی تجویز پیش کردی۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق جمعرات، جمعہ اور ہفتہ،اتوار کو بینک بند رہیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر اسٹیٹ بینک کو جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کیلئے بینک بند رکھنے کی تجویز کیلئے ٹیلیفون کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے چار دن پنجاب کے 8 اضلاع میں بینک بند رکھنے کی درخواست کر دی۔

گورنر اسٹیٹ بینگ نے نگران وزیر اعلیٰ کی تجویز سے اتفاق کیا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پنجاب کے 8اضلاع میں 10نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10نومبر کو سب کچھ بند ہوگا ۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔ لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d