تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

بینک نے غلطی سے صارف کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر ڈال دیے

امریکی ریاست لوزیانا کے رہائشی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈیرن جیمز اور ان کی اہلیہ کو موبائل پر بینک اکاؤنٹ کا پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی رقم منتقل ہوئی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔
ڈیرن جیمز نے فوری طور پر اپنے بینک کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر کی خطر رقم منتقل ہوئی ہے جو کہ ان کی نہیں ہے۔
بینک نے ڈیرن کی جانب سے آگاہ کرنے پر فوری طور پر رقم واپس نکال لی تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ اتنی خطیر رقم کہاں سے آئی تھی۔
یہ رقم ڈیرن جیمز کے اکاؤنٹ میں تین دن تک موجود رہی۔
اگرچہ یہ رقم مذکورہ جوڑے کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی ہے لیکن ڈیرن اور ان کی اہلیہ اس کا اسکرین شاٹ محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d