کالم

بھکر۔کرایوں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

دیوان علی رضوان چشتی

اگر ہم بھکر میں کسی بھی طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخص سے ڈپٹی کمشنربھکرملک نورمحمداعوان کے بارے رائے لیں تو ان کے ریمارکس یہی ہوتے ہیں کہ ان جیسا کوئی نہ ہے اور نہ کوئی ہو گا۔ان کے ہر کام سپیڈو سپیڈ ہوتے ہیں۔انسان دوست ایسے کہ ہر وقت عوام کی خدمت کو ہر کام پر تر جیح دیتے ہیں۔ بھکر کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہمہ وقت بھکر کی عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ بھکر کی عوام کی آسانی کے لیے ڈپٹی کمشنر بھکر اور انکی ٹیم ہر وقت عوام کے موجود رہتے ہے۔ ڈپٹی کمشنر بھکر کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت اوپن ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے نزدیک عوامی خدمت ایک عبادت ہے۔ وہ صبح سے لیکر رات گئے تک عوام کی بہتری اور آسانی کے لیے اجلاسوں کے ساتھ ساتھ سرپرائز وزٹ بھی کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ عوام کو بہترین سہولتوں کے لیے کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بھکر کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ ضلع بھر میں منہگائی اور اشیائے خوردونوش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہاہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی سمیت چینی اور کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے پلان تیارکیاگیا،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے
عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی کو فعال بنائیں مارکیٹوں میں نکلیں اور اوور چارجنگ سمیت مصنوعی مہنگائی کرنیوالے بڑے کاروباری حضرات کے خلاف موقع پر کارروائی کرکےخلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں ۔انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ بازار میں خریداروں سے موقع پر خرید کردہ اشیاء کی قیمتوں بارے دریافت کریں اور ان کی شکایات کا موقع پر ازالہ یقینی بنائیں۔ تیل کی قیمتوں میں واضح کمی، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ضلع بھر میں ریلیف کی عوام تک منتقلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ضلع بھکر کی انتظامیہ کے موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے عہدے داروں سے مذاکرات کے بعدموٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں فوری کمی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اور گڈز ٹرانسپورٹرز مال برادری گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کریں گے۔ بس اڈوں پر ’’پہلے اور موجودہ‘‘ کرایہ ناموں کی واضح تشہیر کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور موٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر فوری اطلاق پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر ٹرانسپورٹر عوام تک ہر ممکن ریلیف پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عوام تک ہر صورت پہنچائے جائیں گے۔ تیل کی قیمتیں گرنے سے اشیاء ضروریہ کی نقل و حمل کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پر کاروباری افراد دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں ٹرانسپورٹرز حکام نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے ٹرانسپورٹرز انتظامیہ کا ہراول دستہ ہوں گے اور ڈینگی اور سموگ کے پیش نظر بھی ضلعی انتظامیہ کی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات عوام الناس تک ضرور پہنچائے جائیں گے تمام ٹرانسپورٹرحضرات مسافر گاڑیوں کے کرایہ جات میں فی الفور کمی کرکے نئے کرایہ جات پر مبنی پینافلیکسز لاری اڈوں اور مسافر گاڑیوں میں آویزاں کریں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی پر ٹرانسپورٹر حضرات سے خصوصی ملاقات میں کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کو سیکریٹری آرٹی اے کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرول گاڑیوں پر موجودہ کرایوں میں سے 20 فیصد کرایہ کم کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد کرایہ کم کرکے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوا ن نے اس موقع پر سیکریٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی کہ سرکاری تعین کردہ کرایوں پر فورا عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اوور چارجنگ پر گاڑیوں کو موقع پر بند کیا جائے اس سلسلہ میں سیکریٹری آر ٹی اے اور ٹریفک پولیس فیلڈ میں موجود رہیں ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہاکہ کرایوں میں کمی پر مشتمل پینافلیکسز جنرل بس سٹینڈ اور گاڑیوں میں آویزاں کئے جائیں ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی عدم پیروی کرنیوالوں کے خلاف بلاتاخیر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عوام الناس کو اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی فراہم کرنے کیلئے ضلعی انجمن تاجران سے مستقل بنیادوں پر مشاورتی عمل جاری رکھا ہوا ہے ڈیزل و پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب مختلف اشیائے خورودونوش کی قیمتوں کو بھی کم کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف اقسام کی دالیں ،چاول ،چکن ،چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جن کا باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جارہا ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف خاں ،جنرل سیکریٹری عاشق حسین کھوکھر سمیت دیگر ضلعی انجمن تاجران کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہاکہ ضلع بھر میں اشیائے خردونوش کے سرکاری ریٹس کا تعین کرتے ہوئے دیگر اضلاع کی مرکزی منڈیوں کے ریٹس بھی لئے جارہے ہیں تاکہ کیرج چارجز کے بعد مناسب قیمتوں کا تعین کیاجاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجران کی مرکزی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دکانوں پر اشیائے خردونوش کی قیمتوں میں کی جانیوالی کمی کے سرکاری تعین کردہ نرخنامے نمایاں جگہ آویزاں کئے جائیں تاکہ صارفین خریداری کے وقت سرکاری نرخناموں سے آگاہ رہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ضلع کی تاجر برادری عوام الناس کو بھرپور ریلیف کی فراہمی میں اپنا خصوصی کردار ادا کرے اس سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی متحرک انداز میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ڈپٹی کمشنر بھکر نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے ضلع بھکر کے تمام انتظامی افسران کو فیلڈ میں جا کر اشیاء ضروریہ کے نرخوں کی مانیٹرنگ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d