خواتین

بھاپ جلد کے لیے شاندار

ماہرین حسن فیشل کے ہفتہ واری پروگرام کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ماحولیاتی گردو غبار اور روزانہ فائونڈیشن اور پائوڈر استعمال کرنے سے چہرے کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ رنگت ماند پڑتی ہے۔ کیل مہاسے چھائیاں اور داغ دھبے ہونے کا ایک سبب چہرے کی گہرائی تک صفائی نہ کرنا بھی ہے۔ اگر ہمارے مشورے کو اہمیت دیں تو بھاپ لینے کے فوائد آپ کو یقیناً حاصل ہوں گے۔

لیموں کے قطرے، نیاز بویا روز میری کے ساتھ:یہ چکنی جلد کی حامل خواتین کیلئے موزوں انتخاب ہو سکتا ہے۔ چکنی جلد حساس ہوتی ہے لہٰذا پانی میں عرق گلاب، گرین ٹی کے چند پتے، روز میری کا تیل یا تازہ پتے شامل کرکے پانی ابال لیں اور قابل برداشت حد تک ہو جائے تو بھاپ لیں۔

جن خواتین کی جلد چکنی ہوتو وہ روزانہ ہی بھاپ لیں تو ان کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گی اور جن کی جلد نارمل ہے انہیں بھی ہفتہ میں دو تین دفعہ بھاپ لے لینی چاہیے اس سے ان کی جلد بھی تروتازہ رہے گی۔

بھاپ سے نہانے سے خون کی نالیوں کو بھی پھیلایا جاتا ہے اور چہرے پر خون کا بہاؤ بڑھتا ہے، جس سے جلد کی پرورش اور اسے آکسیجن اور کافی آرام ملتا ہے جس سے آپ کی جلد بہتر سے بہتر سانس لے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex