پاکستانتازہ ترین

بھارت:20سال کے دوران 50خواتین سےشادیاں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت میں 20 سال کے دوران 50 خواتین سے شادیاں کرکے اور انہیں لوٹ کر فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی پولیس نے Tapesh نامی ملزم کو اوڑیسہ سے گرفتار کیا۔

یہ شخص جمشید پور سے تعلق رکھتا تھا اور اس نے پہلی شادی 1992 میں کولکتہ میں کی تھی۔شادی کے 8 سال بعد یعنی 2000 میں وہ بیوی اور 2 بیٹیوں کو چھوڑ کر فرارہوگیا۔وہاں سے فرار ہوکر اس نے نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے کی کوشش کی مگر ناکام ہوا ہے .

اس کے بعد ایک ایپ کے ذریعے اس نے مطلقہ، بیوہ اور شادی شدہ خواتین سے روابط بڑھانا شروع کیے۔درمیانی عمر کی خواتین سے تعلقات قائم کرکے وہ انہیں دھوکا دے کر لوٹ لیتا اور پھر غائب ہو جاتا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ 20 سال کے دوران 50 سے زائد خواتین سے شادیاں کیں اور پھر انہیں لوٹ کر غائب ہوگیا۔

ملزم کے خلاف پولیس اس وقت حرکت میں آئی جب گرو گرام سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی۔اس خاتون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ وہ ایک ایپ کے ذریعے ملزم سے ملی اور پھر شادی ہوگئی مگر شادی کے 3 دن بعد وہ شخص 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا۔

ملزم کوحراست میں لے کر مزید تفیشیش کی جارہی ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex