بین الاقوامیتازہ ترین

بھارت. 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔

بھارت میں ایک پروفیسر اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے جب وہ اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سابق طلبا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں 53 سالہ پروفیسر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

رپورٹ کے مطابق مشیر امور طلبہ اور مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سمیر خندیکر سابق طلبا کو اچھی صحت پر لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہوگیا اور پھر وہ ڈائس پر گرگئے۔

انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پروفیسر سمیر خندیکر کے ساتھی اساتذہ کے مطابق پروفیسر سمیر 2019 سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کاشکار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر سمیر صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے اور گرنے سے پہلے ان کے آخری الفاظ بھی اپنی صحت کا خیال رکھتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے