تازہ ترینکھیل

بھارت کیلئے یہ ورلڈکپ آخری ورلڈکپ ہو سکتا ہے

تجربہ کار آف سپنر روی چندرن ایشون کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے یہ ورلڈکپ ان کا آخری ورلڈکپ ہو سکتا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے آخری لمحات میں اپنے سکواڈ میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے انجرڈ اکشر پٹیل کی جگہ روی چندرن ایشون کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔ بھارتی سپنر اکشر پٹیل ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جو صحتیاب نہیں ہو سکے ہیں لہذا بھارت نے اکشر پٹیل کی جگہ آف سپنر روی چندرن ایشون کو شامل کرلیا ہے۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف پہلے وارم اپ میچ سے قبل 37 سالہ ایشون نے بتایا کہ یہ بھارت کے لیے میرا آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے، اس لیے ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔آف سپنر نے آخری لمحات میں ورلڈکپ کیلئے سکواڈ میں شامل ہونے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا سکواڈ میں شامل ہونے پر مجھے یقین نہیں آرہا تھا لیکن زندگی حیرتوں سے بھری پڑی ہے، میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں سکواڈ میں شامل ہوں گا لیکن حالات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں آج سکواڈ میں شامل ہوں، ٹیم انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ ورلڈکپ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سراج، کلدیپ یادیو، محمد شامی، روی چندرن ایشون، ایشان کشن اور سوریا کمار یادو شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d