تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

بھارت : پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہوں نے اپنی خوراک بنا لی

بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی گئی لاش کو چوہے کُتر گئے۔

رپورٹس کے مطابق 30 جولائی کو پولیس نے صبح تقریباً ایک بجے بھواناگیری قصبے کے 35 سالہ ڈرائیور روی شنکر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا، روی نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی تاہم 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب کو مردہ خانے میں عملے کی عدم موجودگی میں چوہوں نے مبینہ طور پر لاش کو کُترنا شروع کیا۔

ایک سرکاری ہسپتال کے مردہ خانے میں پوسٹ مارٹم کے لیے رکھی لاش کو چوہوں نے اپنی خوراک بنا لیا، چوہوں نے لاش کے چہرے، گال اور پیشانی کو مبینہ طو رپر کُتر لیا۔شنکر کے رشتہ داروں کے مطابق ہسپتال کے عملے نے واقعہ کو چھپانے کی کوشش کی لیکن ہسپتال میں موجود کچھ افراد نے چوہوں کے حملے کا شکار لاش کو دیکھ لیا اور اس کی تصاویر کھینچ لیں جس کے بعد اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع ملی۔

دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے ایسے کسی واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہواجیسا کہ دکھایا گیا، لاش کو چوہوں کے کاٹنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ جب لاش کو لایا گیا تو اس کے چہرے پر کئی نشان پہلے سے موجود تھے تاہم ہسپتال حکام نے واقعہ کی انکوائری شروع کر تے ہوئے شنکر کے اہل خانہ سے وعدہ کیا ہے کہ اگر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے