تازہ ترین

بھارت: ٹرین حادثے میں فوت ہونے والا شخص کا نئی زندگی ملی

نئی دہلی: بھارت میں ٹرین کے المناک حادثے میں لاچار باپ اور ایک ناامید بھائی سرتوڑ کوششوں کے بعد اپنے بیٹے اور بھائی کو مردہ خانے سے زندہ حالت میں لانے میں کامیاب ہوگئے۔

انڈین میڈیا کے مطابق اس کا والداپنے ساتھ ایمبولینس لے کر گیا تھا اور مسلسل 24 گھنٹے ایمبولینس میں گھومتا رہا لیکن ہار نہ مانی، کسی نے کہا کہ مردہ خانے جاؤ تو اس نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ میرا بیٹا زندہ ہے، اگر وہ مردہ خانے میں بھی ہے تب بھی اس میں زندگی موجود ہوگی۔

بسواجیت کے والد کو ایک اسکول کا بتایا گیا جہاں ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں رکھی گئی تھیں، وہ اسکول پہنچا تو لاشوں کا انبار تھا اور عملے نے ہر لاش کو دکھانے سے انکار کردیا۔

ابھی وہ عملے سے بحث کر ہی رہا تھا کہ اچانک وہاں شور شرابا ہونا شروع ہوا جب کسی نے دیکھا کہ ایک مردہ شخص کا دایاں ہاتھ کانپ رہا ہے، اس کے والد نے ہاتھ دیکھتے ہی پہچان لیا کہ یہ اس کا بیٹا بسواجیت ہے، لپک کر بیٹے کو گلے لگالیا، اس میں سانسیں آرہی تھیں۔

کولکتہ میں بسواجیت کو ایک بڑے اسپتال کی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا اور دو سرجریاں ہوئیں اور اب نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
%d bloggers like this: