پاکستانتازہ ترین

بھارت میں فلم کو کامیاب کرانا ہوتا ہے تو وہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کر دیتے ہیں،فیصل قریشی

فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت کی نیٹ فلیکس سیریز ہوں یا فلمیں وہ اس وقت ہی کامیاب ہوتی ہیں جب ان میں پاکستان مخالف مواد شامل کیا جاتا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ انہوں نے آج تک بھارت میں کام نہیں کیا کیوں کہ ان کی وہاں کے فلم سازوں سے نہیں بنتی، وہ ہر بات کھلے عام کہنے کی عادی ہیں، جس وجہ سے ان کے بھارتی مداح بھی ان سے ناراض رہتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر کسی کو بھی اپنی فلم کو کامیاب کرانا ہوتا ہے تو وہ اس میں پاکستان مخالف مواد شامل کر دیتے ہیں، وہ پاکستان کو گالی دیتے ہیں۔

فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلموں کو سپورٹ کیا جاتا ہے لیکن انہوں نے بھی بعد میں وہ کام کیا اور پاکستان مخالف مواد تیار کرنے لگے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے