بین الاقوامی

بھارتی فوج کے ہاتھوں دو سال میں411 کشمیری شہید، دو ہزار زخمی

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 11 خواتین سمیت 411 کشمیری شہید ہوئے۔
سری نگر سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال میں بھارتی فورسز نے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا۔ جبکہ کئی کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔
کے ایم ایس نے مزید کہا کہ حریت رہنما اشرف صحرائی کو بھی بھارتی پولیس نے دوران حراست شہید کیا۔ جبکہ سرچ آپریشن کے نام پر ایک ہزار گھر تباہ کیے اور 115 خواتین کی بےحرمتی کی گئی۔
اس عرصے کے دوران 15 ہزار کشمیریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
کے ایم ایس نے کہا کہ وادی میں نماز جمعہ کے اجتماعات سمیت کئی مذہبی تہواروں پر پابندی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: