تازہ ترینشوبز

بھارتی اداکار دیپ سدھو ٹریفک حادثہ میں ہلاک

پنجابی فلموں کے بھارتی اداکار دیپ سدھو ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں زندگی سے محروم ہو گئے .

واقعہ رات 9 بجے کے قریب ہریانہ میں اس وقت پیش آیا جب دیپ سدھو اور ان کی اداکارہ دوست ہائی وے پر سفر کر رہے تھے اس دوران گاڑی سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق دیپ سدھو کی ایس یو وی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ انسپکٹر جسپال سنگھ نے بتایا کہ اداکار کے ساتھ گاڑی میں سوار خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت دیپ سدھو گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کی دوست زخمی ہوئی جن کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں حالت خطرے سے باہر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: