شوبز
بھارتی اداکارہ ہوش کھو بیٹھی
ممبی : بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا فلم لو رنجن کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ بلڈ پریشر کم ہونے سے بے ہوش ہوئیں ڈاکٹروں نے طبی امداد کے بعد اداکارہ کو اسپتال سے فارغ کردیا اوریں 15 روز مکمل آرام کا مشورہ دے دیا.
اداکارہ نے بتایا انہوں نے سوچا تھا کہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گی لیکن ایسا نہ ہوا، سیٹ پر انہیں چکر آنا شروع ہوگئے جس کے بعد گِر پڑیں۔ نشرت بھروچا نے بتایا کہ اسپتال جانے کے بعد انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کمرے تک لے جایا گیا۔