شوبز

’بپرجوائے‘، بشریٰ انصاری غلط خبروں سے تنگ آگئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ، مزاح نگار، گلوکارہ اور ڈرامہ نگار بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ سے متعلق گردش کرتی افواہوں سے باز رہنے کی درخواست کردی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز اپنے گھر سے بنائی گئی سمندر کی ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانی یوٹیوبرز کی جانب سے سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ کے حوالے سے افواہوں کی تردید کی اور انہیں غلط خبروں کی تشہیر سے منع کیا۔اداکارہ نے سمندر کے قریب واقع عمارت سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر کافی حد تک چڑھ گیا ہے تاہم آس پاس کی عمارتیں محفوظ ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ یوٹیوب پر گردش کرتی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور دعائیں کرتے رہیں، ٹینشن نہ پھیلائیں اور افواہوں پر بھی کان نہ دھریں، سب ٹھیک ہوگا انشا اللہ‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex