پاکستانکھیل

بنگلہ دیش کی ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ جاری

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ان دنوں اسموگ سے شدید متاثرہ بھارتی شہر نیو دہلی کے ارون جیٹلے کرکٹ اسٹڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیش کے کپتان نے کہا کہ اوس کی وجہ سے رات میں بولنگ کرنا مشکل ہو گا، امید ہے کہ بنگلہ دیش فائٹ کرےگا، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، تنظیم حسن کو مستفیض الرحمٰن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان نے کہا میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، کرونارتنے اور ہیمنتھا کی جگہ دھننجایا ڈی سلوا اور کوسل پریرا کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا: کوشل مینڈس (کپتان)، پاتھم نسانکا، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، انجیلو میتھیوز، مہیش تھیکشانا، کسون رجیتھا، دلشان مدھوشنکا، دشمنتھا چمیرا، دھننجایا ڈی سلوا اور کوسل پریرا ۔

بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، لیٹن داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، تنظیم حسن، شریف الاسلام۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے