تازہ ترینشوبز

بنگالی لیجنڈ گلوکارہ سندھیا مکھرجی کا انتقال

بھارت کی معروف اور بنگالی لیجنڈ گلوکارہ ’’ سندھیا مکھرجی ‘‘ 90 سال کی عمر میں چل بسیں،
سندھیا مکھر جی بھارت میں لیجنڈ کا درجہ دیا جاتا ہے ،انہوں نے 24 جنوری کو ’پدماشری‘ ایوارڈ لینے سے بھی انکار کر دیا تھا
سندھیا مکھرجی کولکتہ میں واقع لیک گارڈنز میں رہائش پذیر تھیں ،لیجنڈری گلوکارہ نے بنگالی فلموں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں گانے گائے اور البمز ریکارڈ کروائے، اس کے علاوہ وہ بالی ووڈ کیلئے بھی متعدد معروف گانے گا چکی ہیں، انہوں نے بالی ووڈ میں گلوکارہ ’’ ہیمنتا مکھرجی ‘‘ کے ساتھ ڈو اٹس گائے ، جنہیں بعد میں انڈسٹری میں ’’ہیمنت کمار ‘‘ کے نام سے جانا جانے لگا ، انڈسٹری نے انہیں گیتا شری کے اعزازی نام سے نوازا۔

ا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر انہیں سرکاری ہسپتال میں داخل کروایا گیا ،جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ان میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات تھیں ساتھ ہی انہیں سانس لینے میں بھی دشواری تھی ۔ان کا انتقال کولکتہ کے نجی ہسپتال میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہو جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے ۔
بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھر جی نے سوگواروں میں بیٹی اور داماد کو چھوڑا ہے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d