پاکستانتازہ ترین

بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے نشان سے متعلق توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور بلے کے نشان کے حوالے سے الیکشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا اور بلے کا نشان بھی بحال کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Diyarbakır koltuk yıkama hindi sex